اسلامی انقلاب پارٹی کا قیام علامہ ایاز ظہیر ہاشمی سربراہ ہوں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے تمام مکاتب فکر کی مشترکہ دینی وسیاسی جماعت ”اسلامی انقلاب پارٹی“ کے قیام کا اعلان کیا ہے وہ اس جماعت کے سربراہ ہوں گے۔ جماعت کا پہلا کنونشن 23 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا جس میں ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر سے زعمائے ملت شرکت کریں گے۔ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا اسلامی انقلاب پارٹی دراصل ”تحریک تبدیلی نظام“ ہے جو پاکستان کی سیاست میں گہرے اثرات مرتب کرے گی۔