ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صوبائی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی آج منگل کو وصول کئے جائیں گے جب کہ 27 فروری کو مسلم لیگ ہاﺅس میں پولنگ ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عالمگیر ایڈووکیٹ نے نوائے وقت کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی کل 27 فروری بدھ کو پولنگ سے پہلے تک واپس لئے جا سکیں گے۔ مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر چودھری پرویزالہی اور جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین کے بلامقابلہ انتخاب کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔