• news

نیو چوبرجی پارک کے مکینوں نے گلشن راوی سے آنے والی سڑک پر گیٹ لگا کر راستہ بند کر دیا

لاہور (خبر نگار) نیو چوبرجی پارک کے مکینوں نے گلشن راوی سے آنے والی سڑک پر گیٹ لگا کر گلشن راوی اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو شہر سے ملانے والا قریبی راستہ بند کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سمن آباد موڑ سے چوبرجی تک سڑک کو ادھیڑ کر ٹریفک کا داخلہ بند کر رکھا ہے جس کے بعد شہریوں نے ”اندرونی راستہ“ اختیار کیا مگر دو دن قبل نیو چوبرجی پارک کے مکینوں نے یہ دیکھ کر ملتان روڈ ادھیڑ دی گئی ہے اور ٹریفک ان کی آبادی کے اندر سے گزر رہی ہے سڑک پر دروازہ لگا کر راستہ بند کر دیا اور احتجاج کے باوجود گیٹ کھولنے سے صاف انکار کر دیا جس کے شہریوں کو بند روڈ سے سگیاں بائی پاس اور وہاں سے ضلع کچہری ہو کر شہر میں داخل ہونا پڑ رہا ہے۔ گلشن راوی کے مکینوں نے ڈی سی او لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ ان کا راستہ بحال کروایا جائے اور نیو چوبرجی بھی قانون کی خلاف ورزی کرکے لگایا گیا گیٹ فوری طور پر نہ صرف اکھاڑا جائے بلکہگیٹ لگا کر راستہ بند کرنے کے جرم میں گیٹ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ان مکینوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن