پیپلز پارٹی نے 5 برس لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا: شائستہ پرویز ملک
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور خواتین ونگ کی چیف آرگنائزرشائستہ پرویزملک نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی نظام میں خواتین کے ووٹ کی بڑی اہمیت ہے، خواتین زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کا حق استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی153میںتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نسرین نواز، بلقیس ناز، سمیرا امجد، نسیم بانو اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کرپٹ ٹولے کو شکست فاش دیں گے۔ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے پنجاب کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے مثال قائم کی ہے۔