محفل موسیقی یکم مارچ کو الحمراءمیں ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس نے یکم مارچ کو شام 6 بجے الحمرا ہال میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا ہے جس میں گلوکارہ سارہ زمان، گلوکار ندیم ریاض خان اور نے نواز محمد حنیف پرفارم کریں گے۔ طبلہ پر سجاد حسین، ہارمونیم پر استاد پرویز پارس اور سارگی پر زوہیب حسن سنگت کریں گے۔