ریڈیو پاکستان: ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گیت ریکار ڈ
لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے سنٹرل پروڈکشن یونٹ نے ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گیت ریکارڈ کئے ہیں۔ گیت ریکارڈ کرانے والی گلوکارا¶ں میں فریحہ پرویز، حمیرا چنا، علی عباس، سارا رضا خان، صوبیہ خان شامل ہیں۔ یہ گانے وزیر افضل اور وجاہت عطرے نے کمپوز کئے ہیں جبکہ گیت نگاروں میں ناصر بشیر، نثار ناسک اور سید یوسف ہیں۔ پروڈیوسر سلیم بزمی ہیں۔