• news

ملا فقیر کو پاکستان کے حوالے کرینگے نہ مطلوب افراد کی حوالگی کا کوئی معاہدہ ہے: افغان سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے لئے کور گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کور گروپ دیگر گروپوں کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانے کی نشاندہی کرے گا۔ پاک افغان کور گروپ میں دونوں ممالک کے سفیر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ افغان سفیر محمد عمر داو¿د زئی نے کہا ہے کہ ملا فقیر کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گرفتار ملزمان کا کوئی معاہدہ موجود نہیں۔ ماضی میں پاکستان میں گرفتار افراد افغان حکومت کے حوالے نہیں کئے گئے۔ ملا فقیر کی شناخت کا کام مکمل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن