• news

وفاقی ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 20 ادویات کی تیاری پر پابندی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کے اجلاس میں 20 ادویات کی تیاری پر پابندی لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لیبارٹری رپورٹ میں ادویات غیر معیاری ثابت ہونے پر رجسٹریشن بھی منسوخ ہو گئی۔ ڈرگ بورڈ نے 1200 نئی ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دی اور بین الاقوامی کمپنی کی ٹی بی کی دوا پر پابندی لگا دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن