واشنگٹن: پاکستانی نژاد امام مسجد حافظ شیر پر طالبان کی مدد کا الزام: مسترد کرتا ہوں، بیان: 15 برس سزا کا خدشہ
واشنگٹن (آن لائن) طالبان کی مالی مدد کرنے کے الزام میں مئی 2011ءمیں گرفتار ہونے والے فلوریڈا کے پاکستانی نژاد امام مسجد حافظ محمد شیر علی کے خلاف استغاثہ کی طرف سے دلائل مکمل ہو گئے۔ وکیل استغاثہ سواشری سندرم کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں حافظ خان کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ان کے بینک کھاتے اور ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ ہی کافی ہے“۔ الزامات ثابت ہو گئے تو 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔