• news

کراچی میں مجرموں، قاتلوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے: جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے حالیہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں مجرموں، قاتلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ہر پولنگ بوتھ پر ایک فوجی تعینات کیا جائے۔ یہ اجلاس ایم کیو ایم کی حکومت سے اس مرحلے پر علیحدگی اختیار کرنے کے عمل کو پی پی پی اور ایم کیو ایم کی سیاسی شعبدے بازی اور عبوری حکومت کو اپنی مرضی سے بنانے کی چال قرار دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن