حج کرپشن سکینڈل: عبدالقادر گیلانی‘ حامد سعید کاظمی‘ راو شکیل کے اثاثوں کی چھان بین
ملتان (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے حج کرپشن سکینڈل میں سست روی اور غفلت برتنے کے ریمارکس کے بعد ایف آئی اے حکام متحرک ہو گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے حج کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزموں عبدالقادر گیلانی‘ سابق وفاقی زیر حامد سعید کاظمی اور راو شکیل کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام انکم ٹیکس‘ ایف بی آر‘ ایکسائز سمیت دیگر محکموں سے ان کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے بھی صوبہ پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈی سی او صاحبان کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔