درگاہ حاجن شاہ پر بم دھماکے کیخلاف سندھ کے کئی شہروں میں سوگ، بازار بند
شکار پور (نیٹ نیوز) شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر بم دھماکے کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں سوگ رہا، بازار بند رہے، شکار پور، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں ہوائی فائرنگ اور احتجاج کیا گیا۔ شکار پور میں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ درگاہ حاجن شاہ پر بم دھماکے کے خلاف حیدر آباد میں مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور ٹائر جلائے۔