نیدر لینڈ: پاکستانی نژاد ڈچ شہری کی امریکہ کے حوالے نہ کرنے کی درخواست مسترد
دی ہیگ نیدر لینڈ (آن لائن) نیدر لینڈ کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات میں امریکہ کو مطلوب پاکستانی نژاد ڈچ شہری کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ہیگ میں عدالت کے جج نے صابر کے نامی شہری کی درخواست کو ایک فیصلے کے تحت مسترد کی کہ یہ درخواست مقامی رازداری قوانین کے تحت دائر کی گئی تھی مقامی سپریم کورٹ اور وزیر انصاف پہلے ہی اس کی امریکہ کو حوالگی کی منظوری دے چکے ہیں ملزم کے وکیل آندرے سیبرٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی انسانی حقوق کے بارے میں پوری عدالت مین اس کی بیدخلی روکنے کی درخواست دائر کر چکے ہیں صابر کے کو 2010 ءمیں پاکستان مین گرفتار اور 2011 ءمیں نیدر لینڈ کے حوالے کیا گیا تھا اس پر 2004 ءسے 2010 ءکے دوران القاعدہ کے ساتھ کام کرنے کا الزام ہے۔