پنجاب اسمبلی، یونیفکیشن بلاک کے 2، مسلم لیگ فنکشنل کی ایک رکن مستعفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے تین ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز استعفےٰ دیدئیے۔ مستعفی ہونے والوں میں یونیفکیشن بلاک کے خالد سرگانہ اور یعقوب شیخ اور مسلم لیگ فنکشنل کی عاصمہ ممدوٹ شامل ہیں۔ یونیفکیشن بلاک کے دونوں ارکان ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونگے جبکہ مسلم لیگ (فنکشنل) کی عاصمہ ممدوٹ جو گورنر پنجاب کی قریبی ساتھی ہیں وہ پہلے ہی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر چکی ہیں۔