• news

سولر انرجی کا ٹیرف 23 روپے یونٹ مقرر کرنے کی تجویز ‘مہنگائی کا طوفان آئیگا‘عوامی نمائندوں کی مخالفت

اسلام آباد (خبرنگار) نیپرا نے سولر انرجی کا ٹیرف 23 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔ گذشتہ روز ٹیرف مقرر کرنے کے لئے عوامی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے ابتدائی طور پر سولر انرجی کا ٹیرف 23 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ عوام کے نمائندوں نے نیپرا کی اس تجویز کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ بھارت میں سولر انرجی کا ٹیرف 15روپے فی یونٹ ہے جرمنی کمپنی نے پنجاب میں حکومت سے 18روپے کی یونٹ کا ایم او یو سائن کیا ہے۔ 23 روپے فی یونٹ مقرر کرنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن