• news

پیپلزپارٹی سے اختلافات اچانک ختم، اے این پی سندھ حکومت میں پھر شامل

کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی اور اے این پی سندھ کے اختلافات ختم ہو گئے۔ وقت نیوز کے مطابق اے این پی سندھ حکومت میں واپس آ گئی اور وزیر محنت امیر نواب نے وزارت کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے قبل اے این پی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور حکومت میں واپسی کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس کا وزیراعلیٰ نے خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اے این پی سندھ حکومت میں غیرمشروط طور پر شامل ہوئی ہے۔آن لائن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رکن صوبائی اسمبلی امیر نواب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع بلدیاتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ احسن قدم تھا جس کے بعد ہی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے ترجمان وقار مہدی کے مطابق اے این پی کے دونوں ارکان آج سے حکومتی بینچوں پر بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 ستمبر 2012ءکی درمیانی شب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا پر اے این پی نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن