• news

دبئی اوپن ٹینس : اعصام الحق کی جوڑی پہلے را¶نڈ میں ہی ہار گئی


دبئی (نوائے وقت رپورٹ+سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق اور ڈچ پارٹنر جولین روزے کو دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں پہلے ہی را¶نڈ میں شکست ہو گئی۔ اعصام اور روزے کی جوڑی کو بھارتی کھلاڑیوں روہن بھوپنا اور راجیو رام نے 6-4اور 6-4 سے شکست دی۔ نووک ڈجکووک نے رابرٹو باٹسٹا، راجر فیڈرر نے گرینولرز، ٹرسنوف نے لوڈرا، ڈیل پیٹرو نے ڈیورمین، سیپی نے روسل، برانڈز نے ژوژہنی، ڈیوی ڈینکو نے ہینسکو اور برڈچ نے کمکی کو دوسرے را¶نڈ میں شکست دے کر تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلے میں لنڈ سٹیٹ اور ژیمونک کی جوڑی نے نارمین اور ڈیوی ڈنکو کیخلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بھوپتی اور لوڈرا کی جوڑی نے ٹپسراوک اور ٹرونیکی کی جوڑی کو شکست دے کر دوسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن