محمد توثیق ان فٹ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے آ¶ٹ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سنٹر ہاف کھلاڑی محمد توثیق کمر تکلیف کا شکار ہو کر اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سکواڈ سے آ¶ٹ ہو گئے ہیں، ڈاکٹر نے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے محمد توثیق کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کاشف شاہ کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو ٹیم کے ساتھ ملائیشیا روانہ ہونگے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ و منیجر اولمپئن اختر رسول نے نےشنل ہاکی سٹےڈےم لاہور مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاےا کہ محمد توثےق کو کمر کی انجری ہوئی ہے جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہےں ہوں گے ان کی جگہ کاشف شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ہاکی ٹےم کے فزےو ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ محمد توثےق پرےکٹس سےشن کے دوران گرنے سے کمر کی انجری کا شکار ہوئے ہےں جس کے باعث انہیںکم از کم 3سے 4ماہ کا آرام دےا جائے گا۔ اس موقع پر محمد توثےق کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا دکھ ہے، مستقبل میں مزید محنت کر کہ آئندہ آنے والے ٹورنامنٹس مےں ٹےم کا حصہ بننے کی پوری کوشش کروں گا۔