• news

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ماڈل ٹاﺅن گراﺅنڈ نہ مل سکی‘ کھلاڑی مریدکے میں کھیلنے پر مجبور


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے ماڈل ٹاون کے علاقہ میں ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بنایا گیا گرا¶نڈ تاحال پی سی بی کو نہ مل سکا۔ ویمن کھلاڑی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچز کنٹری کلب مریدکے میں جا کر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ حکومت پنجاب نے 2010ءایشین گیمز کی فاتح پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے ایک الگ گرا¶نڈ بنا کر دینے کا اعلان کیا تھا جسے گذشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے عملی جامہ بھی پہنایا گیا لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویمن کرکٹ گرا¶نڈ میں آج تک نہ تو قومی ویمن کھلاڑیوں کا کوئی تربیتی کیمپ لگ سکا ہے اور نہ ہی اس گرا¶نڈ میں کسی ویمن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو سکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان ماڈل ٹا¶ن میں بنائی جانے والے ویمن کرکٹ گرا¶نڈ کا پانچ سالہ لیز کا معاہدہ طے ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ہر سال گرا¶نڈ کی لیز کے طور پر تین لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پی سی بی نے گذشتہ سال لیز کے تین لاکھ روپے جمع کرا رکھے ہیں لیکن پورے سال گرا¶نڈ کا قبضہ پی سی بی کو نہ مل سکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کے لئے لاہور میں ایک اچھا گرا¶نڈ تیار کرایا ہے جیسے ہی ہمیں اس گرا¶نڈ کی پوزیشن ملے گی ہم وہاں ویمن کھلاڑیوں کی باقاعدہ نیٹ پریکٹس کے علاوہ ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کرائیں گے۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹا¶ن میں بنائی جانے والے ویمن کرکٹ گرا¶نڈ پی ایچ اے کے زیر کنٹرول ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف شکست پر کرکٹر منتظمین کا مظاہرہ
لاہور (پ ر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہرشاہ کی زیرقیادت کرکٹرز منتظمین نے قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف کلین سویپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جھاڑو جلا کر کلین سویپ پر ٹیم مینجمنٹ، قومی سلیکشن کمیٹی، کپتان مصباح الحق، ”پروفیسر محمد حفیظ“ عمرگل، اظہرعلی، ناصر جمشید، یونس خان، سفارشی با¶لر احسان عادل، محمد عرفان، راحت علی، اسد علی، تنویر احمد کو شامل کرنے اور مصباح الحق، یونس خان، عمرگل، محمد حفیظ، اظہرعلی سے ریٹائرمنٹ اور ان فٹ کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹیم کے ساتھ ٹریول کرنے پر احتجاج کیا۔ ٹیم میں فاسٹ با¶لر محمد ارشاد، عمر امین، عمران نذیر، شاہد یوسف، عبدالرزاق کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن