• news

آشفہ ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ ق کو خیرباد کہہ دیا


کمالیہ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ (ق) چھوڑ دی۔ کسی اور پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر مسلم لیگ ق میں شامل ہوئی تھی لیکن اس پارٹی میں کام کرنے والوں کے لیے کوئی اہمیت نہ رہ گئی ہے چوہدری برادران کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے میں نے آج اس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ سانحہ لوڈ شیڈنگ کمالیہ کے دوران چوہدری برادران نے ایک فون کے سوا ہماری کوئی حمایت نہ کی ہے جب ہم نے اپنے مسائل سے اکیلے ہی نمٹنا ہے تو پھر ہمیں ایسی پارٹی کا کوئی فائدہ نہ ہے۔ ہمارے جانے سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ ق ختم ہو چکی ہے ۔آئندہ انتخابات میں ہماری پہلی ترجیح آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی ہو گی۔ وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ کسی پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا ہے یا کہ نہیں۔اس موقع پر چوہدری محمد جمیل آرائیں،چوہدری محمد عرفان ،میاں ریاض احمد، جاوید چدھڑ، مرتضی بلوچ بھی موجود تھے۔
آشفہ ریاض

ای پیپر-دی نیشن