• news

نائیک فضل الرحمن ملاقات، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک دن کرانے پراتفاق


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان کی صورتحال پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمن سے ایک اور ملاقات ہو گی۔ گورنر راج کب ہٹے گا مولانا فضل الرحمن سے اگلی ملاقات میں طے ہو گا۔ مولانا نے ایک ہی دن قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پراتفاق کیا ہے۔ ایک دن انتخابات کے معاملے پر دیگر سیاسی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کروں گا۔ این این آئی کے مطابق صدر زرداری کی ہدایت کے بعد وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور حکومت کی بحالی کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون بلوچستان میں نئے وزیر اعلیٰ کے لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) ،مسلم لیگ (ق) سمیت صوبوں کی دیگر پارلیمانی جماعتوں کے اہم رہنماو¿ں سے رابطے کررہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لئے وفاقی وزیر قانون نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی سے دوبارہ تفصیلی مشاورت کی ہے اور وفاقی وزیر قانون جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور وہاں بلوچستان کی پارلیمانی جماعتوں کے اہم رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے عبدالرحمن جمالی ، صادق عمرانی اور مولانا عبدالواسع کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نام پر حتمی اتفاق پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کی بحالی اور نگراں سیٹ اپ پر مشاورت 10مارچ یا اس سے قبل مکمل کرلی جائے گی اور 12مارچ سے قبل گورنر راج کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
نائیک / فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن