سندھ بچاﺅ کمیٹی میں شامل 10جماعتوں کی طرف انتخابی اتحاد کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ بچاﺅ کمیٹی کا سربراہی اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں،، راجہ ہاﺅس،، میں ہوا۔ اجلاس میں نیشنل پیپلزپارٹی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے ڈاکٹر خالد محمود سومرو، مسلم لیگ (ن) کے غوث علی شاہ، قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، جمعیت علماءپاکستان نورانی صاحبزادہ اویس نورانی، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، مولانا اسد اللہ بھٹو، پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کے پاشا گل، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماءالٰہی بخش بکک، جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے چیئرمین قمر بھٹی،سندھ نیشنل موومنٹ کے صدر علی حسن چانڈیو،جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، عوامی جمہوری پارٹی کے رہنماءکرم علی وسان،سندھ ہاری کمیٹی کے صدر کامریڈاظہر جتوئی، ڈاکٹر مشتاق پھل، الٰہی بخش چاچڑ، امتےاز احمد شیخ ،پیرزادہ یاسر سائیں نے شرکت کی۔سندھ بچاﺅ کمیٹی میں شامل10جماعتوںکے سربراہی اجلاس میں پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ءکی واپسی پر سندھ کے عوام اور سندھ بچاﺅ کمیٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گےا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گےا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ بچاﺅ کمیٹی میں شامل 10جماعتےں انتخابی اتحاد کا اعلان کرتی ہیں اور جس حلقے میں جس اتحادی جماعت کامضبوط امیدوار ہو گا۔ اتحاد میں شامل تمام جماعتےں اس کی بھرپور حماےت کریں گی تاکہ انتخابات میں سندھ میں حکمران اتحادکے خلاف ون ٹو ون مقابلے کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ بچاﺅ کمیٹی سندھ اور سندھ کی عوام کے خلاف بنائے گئے بلدیاتی قانون کے خلاف منظم اور مضبوط تحریک کے نتیجے میں حکمرانوں نے مجبور ہوکر اسے واپس لے لیا گےا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پیر پگارا نے کہاکہ سندھ بچاﺅ کمیٹی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا سیاسی کردار بھرپورانداز میں ادا کرتی رہے گی۔
سندھ بچاﺅ کمیٹی