ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن، سنی تحریک کا ملکر چلنے پر اتفاق
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اور سنی تحریک نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیا سمیت مسلم لیگ ن علماءمشائخ ونگ کے سیکرٹری جنرل پیر سید محمد حسنات شاہ اور مفتی انتخاب احمد سے سنی تحریک کے رہنماﺅں محمد شاہد غوری، شکیل قادری، شاداب رضا نقشبندی، ملک مطلوب اعوان اور نواز قادری نے ملاقات کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے یہ تیسری میٹنگ تھی۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے جس کے لئے موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
بلو چستان میں لسانی ‘مذہبی‘فرقوں کی بنیاد پر اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے: آئی جی ایف سی
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان خٹک نے کہا کہ بلوچستان میں لسانی مذہبی اور فرقوں کی بنیاد پر اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ چند عناصر عوام کو تقسیم کرنے، صوبے کا امن و امان خراب کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد، کیمیکلز، ہتھیاروں کی بڑھتی نقل و حمل سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اور قومی اداروں کے خلاف بھی تو اتر کے ساتھ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا ہو ۔تاہم عوام متحد اور محب وطن ہیں اور ہم قومی وصوبائی رہنماﺅں اور دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کرعوام کے تعاون سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ہم ملک دشمنوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیںہونے دیں گے ایف سی کا بلوچستان کے عوام کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے جو امتحان کی ہر گھڑی میں قائم او رمزید مضبوط ہوگا۔بلوچستان کا امن اور ترقی ہی ہم سب کا واحد مقصد ہے۔
آئی جی ایف سی