پابندیوں کے باعث پاکستان سے ایران کو ابھی تک ایک لاکھ ٹن گندم برآمد نہ کی جا سکی
دبئی (رائٹر) پاکستان کے غلہ برآمد کنندہ سی ٹریڈ گروپ کے ایگزیکٹو نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال اگست میں ایران کے ساتھ 10لاکھ ٹن کے مال کے بدلے مال کے معاہدے کے باوجود ابھی تک ایران کو گندم برآمد نہیں کی جا سکی کیونکہ حکومتیں اس حوالے سے پوری طرح متفق نہیں ہو سکیں۔ عالمی اور مقامی ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اور ایران پر عائد پابندیوں کے باعث اس معاہدہ پر عملدرآمد میں کچھ دیر لگے گی۔ ان کے مطابق یہ معاملہ دونوں حکومتوں کے درمیان حل طلب ہے۔ گندم کی ایک لاکھ ٹن کی پہلی کھیپ فروری کے وسط میں ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر پہنچائی جاتی تھی۔ یہ ایک لاکھ ٹن گندم ابھی تک پائپ لائن میں ہے۔