سپریم کورٹ: 11 سالہ لڑکے کو قتل کے ملزموں کی سزاوں کےخلاف نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چشتیاں کے 11 سالہ لڑکے کو تاوان کی رقم نہ ملنے پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے دو ملزمان کی عمر قید اور سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔