حکومت اپنی تما تر کوشش کے باوجود اےوان بالا مےں 24 وےں آئےنی ترمےم نہ لاسکی
قومی اسمبلی اور سےنےٹ کے اجلاس ہوئے دونوں اجلاسوں کا ”طرہ امتےاز “ ےہ ہے کہ جہاں دونوں اےوانوں مےں 50 منٹ کی تاخےر سے اجلاس شروع ہوئے وہاں حاضری بھی ماےوس کن تھی ، ےہ بات قابل ذکر ہے حکومت نے منگل کو سےنےٹ مےں بہاولپور جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کے لئے 24 وےں آئےنی ترمےم پےش کرنے کا پروگرام بناےا تھا لےکن بدھ کو بھی اےوان بالا مےں نمبرز پورے نہ ہونے کے باعث آئےنی ترمےم پےش نہےں کر سکی۔ مسلم لےگ (ن) مےں شمولیت اختیار کرنے والے سید ظفر علی شاہ کے درمےان اس وقت جھگڑا کھڑا ہو گےا جب انہوں ذوالفقار علی بھٹو کو شہےد کہنے کی بجائے مرحوم کہہ دےا ان کا مائےک بند کرنے پر مسلم لےگ (ن) کے ارکان پی پی پی کے ارکان سے الجھ پڑے ہنگامہ آرائی ہوتے ہوتے رہ گئی سےدظفر شاہ نے اپنی تقریر کے دوران صدر آصف علی زرداری پر تنقید کی تو پی پی پی کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔
ڈائری