بھارتی پارلیمنٹ میں گورو کو پھانسی ‘ کشمیریوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج‘ ہنگامہ آرائی ‘ مسلمان ارکان اور وزیرداخلہ میں جھڑپ
نئی دہلی (کے پی آئی) کشمےری نوجوان افضل گرو کی پھانسی اور دہشت گردی کے الزام مےں مسلمان نوجوانوں کی گرفتارےوں کے خلاف بھارتی پارلےمنٹ مےں زبردست ھنگامہ آرائی ہوئی جبکہ مسلمان ممبر پارلےمنٹ اور بھارتی وزےر داخلہ کے درمےان جھڑپ بھی ہوئی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر تمام جماعتوں سے وابستہ ممبران نے حکومت سے جواب طلب کیا ۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ آر پی این سنگھ کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر ممبران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف اس اہم مسئلہ کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ شریف الدین شارق نے کہاکہ معصوم نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے سزا دی جاتی ہے افضل گورو کی پھانسی پر شارق نے کہا کہ راجیو گاندھی اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی کے قتل کیسوں میں ملوث افراد کو پھانسی کیوں نہیں دی گئی۔