انڈونیشیا: ماہی گیروں نے 100سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو ڈو بنے سے بچا لیا
کوٹ تریونگ (/آن لائن) ماہی گیروںنے میانمار سے پناہ کے لئے آنیوالے 100سے زائد روہنگیا باشندوں کو اس وقت بچا لیا جب مغربی انڈونیشیا میںان کی لکڑی سے بنی ہوئی کشتی ڈول رہی تھی۔ یہ بات ایک اہلکار نے بدھ کو بتائی۔121روہنگیا جن میں چھ خواتین اور دو بچے شامل تھے، منگل کو دیرگئے ماہی گیروں نے انہیں صوبہ آچے کے جزیرہ سماٹرا کے انتہائی شمال میں کوٹ تریونگ سے 25کلومیٹر دور سمندر میں ڈولتے ہوئے پایا۔ علاقے کے سربراہ مختیار سامسیا نے اے ایف پی کو بتایا”ان کی کشتی کا پٹرول ختم ہو گیا تھا اور وہ لوگ میانمار سے تھائی لینڈ جانے کےلئے کوشاں تھے“ انہوں نے کہا کہ روہنگیا انتہائی خستہ حالت میں تھے انہیں خوراک، پانی اورآرام فراہم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”ان تمام لوگوںکو لوکسیو ماوی شہر میں امیگریشن حراستی مرکز بھجوا دیا گیا ہے“۔