• news

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، ایڈیشنل سیکرٹری کی ڈپٹی پر الزامات کی بوچھاڑ

 اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) قومی اسمبلی کی پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کے اجلاس میںکمیٹی سیکرٹریٹ کے ایک افسر نے اپنی غفلت چھپانے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری نعمانہ کاکڑ پر الزامات کی بو چھاڑ کر دی۔ نعمانہ کاکڑ نے الزامات کی تردید کی ، اس پر کمیٹی نے ایک مہینے میں رپورٹ طلب کر لی۔ اس کے علاوہ رکن کمیٹی ایاز صادق نے نقطہ اٹھایا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کمیٹی کی بہت سی اہم فائلیں سیکرٹریٹ سے غائب ہیں جس پر دیگر ارکان کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کمیٹی کی ہدایات میں ردوبدل کر دیا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن