• news

ترکی میں بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

لاہور (پ ر) کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) نے ترکی کے شہر انقرہ میں بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں تیسری جبکہ ترکی کے قومی سطح پر ہونے والے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔25 رکنی پاکستانی وفد احمد شفیق ڈائریکٹر کوتھم کی قیادت میں واپس لاہور پہنچ گیا۔ لاہور پہنچنے پر گروپ لیڈر اور فیسٹیول کی ٹیم کے کیپٹن احمد شفیق نے بتایا کہ ہمارے روایتی کھانے اب دنیا میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن