• news

بجلی چوری روکنے کیلئے نیا نظام لگا رہے ہیں: چیئرمین واپڈا

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں چیئرمین واپڈا راغب عباس نے کمیٹی کو بتایا کہ واپڈا ملک میں بجلی کی چوری روکنے کیلئے نیا نظام لگا رہا ہے چترال میں 106 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ 2015ءمیں مکمل ہو جائے گا گولن گول منصوبے پر فنڈز نہ ملنے پر کام نہیں ہو رہا کمیٹی کا اجلاس سنیٹرز زاہد خان کی صدارت میں ہوا کمیٹی کو بتایا گیا کہ بریک ڈاﺅن کے وقت 8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی تھی جبکہ اب تمام سسٹم مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت 7 ہزار 874 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے فریکوئنسی کی وجہ سے سسٹم بریک ڈاﺅن ہو گیا تھا اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پی کے کو 720 میگا واٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے جو کہ پی کے کے کوٹے سے 151 میگا واٹ زیادہ ہے۔ کے ای ایس سی کو 640 میگا واٹ اور بلوچستان کو 406 جبکہ مسلح افواج کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن