لوگ سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک قاضی عبدالمقتدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کو نادہندہ انتخابی امیدواروں کی فہرست دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 14ویں سیپ کنونشن سے خطاب اور اخبار نویسوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لئے سٹیٹ بنک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اگر اس کے لئے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرنے پڑے تو ایسا کیا جائے گا۔تیل کی درآمدات بڑھنے سے روپے کی قیمت پر پریشر آتا ہے۔ کانفرنس میں نامور معاشی ماہرین اور ملائیشیا، فلپائن اور پاکستان کے ایم اے پی کے صدر کے علاوہ دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کے مصنف Speculand Robin A.نے اپنے مقالے پیش کئے۔