• news

سٹاک مارکیٹوں میں تیزی ‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 18000 کی نفسیاتی حد پر بحال

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس ) دو روز مندے کے بعد سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 18000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس، 186.01 پوائنٹس اضافے سے 18080.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب 61 کروڑ 81لاکھ 72ہزار 716روپے کا اضافہ یکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 44کھرب94 ارب 95 کروڑ25 لاکھ 72ہزار 608 روپے ہوگئی ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیز ی کے دوران مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبارہوا، 32 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 11 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 39.00پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4327.35 پربند ہوا۔ 60لاکھ 84 ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا۔

ای پیپر-دی نیشن