• news

”بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت گر گئی، حکومت بھی ڈی اے پی سستی کرے“

لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ڈی اے پی کھاد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 15فیصد گرگئی، اس تناسب سے ہمارے ہاں 4000روپے والی ڈی اے پی کھاد کی قیمت 600روپے کم کرکے فوری طور پر3400روپے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمت کم ہونے سے جہاں کسانوں کو مالی فائدہ ہوگا وہاں اس کھاد کا استعمال بھی 25سے 30 فیصد بڑھ جائے گا اور پیداوار میں بھی 15سے20فیصد اضافہ ممکن ہے۔ آخر میں ڈاکٹر ابراہیم مغل نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں فاسفورسی کھادوں کی قیمت کم کرائے اور آئندہ 3سال میں ملک میں استعمال ہونے والی تقریباً 200 ارب روپے کی فاسفورسی کھاد کی ملک میں پیداوار یقینی بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن