پریم یونین کے احتجاج پر ریلوے ملازمین کے پانی و بجلی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس
لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک بھر ریلوے پریم یونین کے زیراہتمام احتجاج کے بعد جنرل منیجر آپریشنز ریلوے جنید قریشی نے پانی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے انتظامیہ نے پانی اور بجلی کے بلوں میں ایک ہزار فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔