• news

ریسکیو 1122 کی کارکردگی دیگر اداروں کیلئے مثال ہے: سلیم بخاری

لاہور (نامہ نگار) ایڈیٹر ”دی نیشن“ سلیم بخاری نے پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار انسانوں کے روپ میں فرشتے ہیں۔ یہ زندگیاں بچانے والے لوگ ہیں۔ اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا کہ اس ادارے کی کارکردگی اور کردار کا کوئی اور ثانی نہیں ہے اور یہ ادارہ رول ماڈل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی دعوت پر پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈیمی کے دورے پر ریسکیو اہلکارورں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر، ایڈمنسٹریٹر اکیڈیمی بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیائ، ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی پروگرام رقیہ بانو جاوید اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جام سجاد نے انہیں اکیڈیمی کا دورہ کرایا۔ سلیم بخاری نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو کہ گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا اور جو سیاست کی نظر ہونے سے بچ گیا جس پر نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی کریڈٹ دینا چاہئے۔ ریسکیو 1122 نے 17 لاکھ سے زائد زندگیاں بچائی ہیں۔ میں نے کسی ادارے کی ایسی کارکردگی، ویژن اور جدوجہد نہیں دیکھی۔

ای پیپر-دی نیشن