• news

”سیاست چمکائی جا رہی ہے“: تحریک انصاف نے جے یو آئی کی اے پی سی مسترد کردی

لاہور(اے پی اے ) تحریک انصاف نے جے یو آئی ف کی آل پارٹیز کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے نام پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شریک جماعتیں الیکشن سے قبل اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کی بات کر رہی ہیں۔ 5 سال ہونے کو آئے ان جماعتوں کو پہلے اس بات کا خیال کیوں نہیں آیا۔ اب جبکہ الیکشن سر پر ہیں تو طالبان سے مذاکرات کی بات کی جا رہی جس کا مقصد سراسر سیاست ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے۔ تحریک انصاف اے پی سی کو مسترد کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن