اسامہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر تمام امریکی ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مشکور ہیں: ڈاناروہرا بیکر
کراچی (نوائے وقت نیوز) بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈانا روہرا بیکر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قرارداد دیگر 9 ارکان کانگرس کے ساتھ مل کر پیش کی۔ ڈانا روہرا بیکر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کا تمام امریکیوں پر احسان ہے۔ اسامہ کی تلاش اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد دینے پر تمام امریکی اس کے مشکور ہیں۔ قرارداد میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے۔