• news

نیشنل بینک نے عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کی خدمات حاصل کر لیں


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان نے عالمی سنوکر چیمپیئن 2012ءمحمد آصف کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ یہ ہدایات ان افراد کی خدمات کے اعتراف کے لئے حکومت کی پالیسی کے مطابق جاری کی گئیں جو ملک کا نام روشن اور اس کے عزت و وقار میں اضافہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف اب اس کھیل پر زیادہ محنت اور توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن