• news

نئے کھلاڑیوں کی شرکت سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑیگا: مدثر نذر


لاہور (حافظ محمد عمران) ٹوئنٹی، ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ مسلسل ہار کے بعد تبدیلیاں ضروری ہوتی ہیں۔ جنوبی افریقہ بھی اِن دنوں ایک روزہ میچوں میں تجربات کر رہا ہے۔ اس لئے ان کی پرفارمنس میں بھی فرق آتا ہے۔ ہمارے کھلاڑی آئندہ میچز میں کم بیک کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ، سابق ڈائریکٹر گیمز اینڈ ڈویلپمنٹ اور آئی سی سی کی گلوبل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مدثر نذر نے دوبئی سے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد کوچنگ سٹاف پر تنقید غیر ضروری ہے۔ یہ درست ہے کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں۔ ہماری ٹیم سلیکشن پچز کے حساب سے غلط تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں عرفان کو نہیں کھلایا گیا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سپنر کم تھا۔ ہم دوسرا ٹیسٹ میچ جیت سکتے تھے لیکن بیٹنگ فلاپ ہو گئی۔ راحت علی کی باﺅلنگ پر کام ہونیوالا ہے۔ محمد عرفان اتنے عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہے لیکن اسکو وکٹ حاصل کرنا نہیں آئی۔ وہ بلے باز کو آﺅٹ کرنے کے فن سے ناواقف ہے۔ ہم بار بار اوپننگ پیئر تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طرح کامیابیاں نہیں ملتیں۔

ای پیپر-دی نیشن