• news

حکومتی انتخابات ....(عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)

سنا ہے کچھ غلام آتے رہیں گے

نئے اب خوش خرام آتے رہیں گے

ہمیں ڈالر یونہی ملتے نہیں ہیں

اب امریکی مدام آتے رہیں گے

نہ ہوں گے جب یہاں اقبالؒ و قائدؒ

تو پھر کچھ بدلگام آتے رہیں گے

لکھی جائے گی جب تاریخِ دوراں

لُٹیروں کے بھی نام آتے رہیں گے

جہاد اور جنگ سے غافل رہے تو

مسلماں زیرِ دام آتے رہیں گے

وہی انسان اچھے ہیں، جہاں میں

غریبوں کے جو کام آتے رہیں گے

نہیں ہو تم ہی ارشد اچھے شاعر

تم ایسے خوش کلام آتے رہیں گے

ای پیپر-دی نیشن