• news

انتخابات کو ملتوی کروانے کی سازشیں

مکرمی! انتخابات کی فضا قریب آتے ہی ملکی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں جوکہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کچھ طاقتیں الیکشن کو ملتوی کروانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ آئے روز ملک کے کسی نہ کسی کونے میںبم دھماکے ہو رہے ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہی کوئٹہ کے دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں نے دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔ جب ایجنسیاں کوئٹہ میں ہونے والی تخریب کاری سے پہلے ہی سے آگاہ تھیں تو معصوم لوگوں کے قتل عام کا موقع کیوں دیا گیا؟ الیکشن کو ملتوی کروانے کیلئے پاکستان کو قتل گاہ بنادیا گیا ہے۔ ملکی صورتحال انتہائی بدتر ہو چکی ہے اگر بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو تباہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ میں اس امر کو بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست سے ذاتی مفاد پرستی اور خاندان پرستی کا خاتمہ ملک کو ایک نئے روشن دور میں لے جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لئے قانون و ضوابط بدلنے کی بجائے طرز عمل بدلنے کی ضرورت ہے۔(سمیع الرحمان ضیاء۔ منصورہ لاہور، 0334-4024535)

ای پیپر-دی نیشن