• news

نادرا اہلکاروں کی زیادتی

مکرمی ! کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں جو (14-03-2007 کو جاری ہوا) کماال غفلت اور نالائقی کی وجہ سے میری ولدیت شیر محمد سے بشیر محمد کر دی گئی، توجہ دلانے اور بار بار درخواست گزاری کے باوجود نادرا حکام ٹوبہ ٹیک سنگھ نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مجھ پر ہی ڈال دی اور کہاکہ آپ کی طرف سے غلط اندراج کروایا گیا ہے، اب 3000 روپے دو یا اخبار میں درستگی نام کا اشتہار اپنی جیب سے ادا کرو ۔ کیا ان افسروں اور اہکاروں کو اللہ کا کوئی خوف نہیں۔(رانا رحمت اللہ ولد شیر محمد چک نمبر686/27 گ ب تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)

ای پیپر-دی نیشن