• news

اڈیالہ جیل سے قیدی لاپتہ کرنے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت 10 روز کے لئے ملتوی


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ”آئی ایس آئی حکام کی جانب سے اڈیالہ جیل سے 11 قیدیوں کو لاپتہ کرنے کے حوالے سے مقدمہ میں درخواست گذاروں کے وکیل کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 10 روز کے لئے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کو سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گذاروں کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ خرابی صحت کی وجہ سے حاصر نہیں ہو سکے اس لئے انہیں مزید مہلت دی جائے۔
ملتوی

ای پیپر-دی نیشن