قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس، ہزارہ برادری کی ہلاکتوں پر تشویش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، نجی ٹی وی کے مطابق قائمہ کمیٹی نے ہزارہ برادری کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ حکام نے بریفنگ دی کہ ہزارہ برادری پر حملے کی پیشگی اطلاع کر دی تھی آئی جی ایف سی، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کو اطلاع کی گئی تھی، ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کی حکمت عملی طے کرنے میں وزارت داخلہ ناکام ہو چکی ہے۔ آرٹیکل 148 کے تحت وزارت داخلہ انسداد دہشت گردی پالیسی تشکیل دے۔
ہلاکتوں پر تشویش