”الوداع ویٹی کن“ پوپ بینڈ کٹ پاپائے روم کے منصب سے سبکدوش
ویٹی کن (نوائے وقت رپورٹ) ہز ہولی نیس بینی ڈکٹ پاپائے روم کے منصب سے سبکدوش ہو گئے۔ ویٹی کن چھوڑنے کے بعد خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روم کے قریب عارضی قیام گاہ پر منتقل کر دیا گیا۔ ویٹی کن چھوڑنے سے قبل گھنٹیاں بجیں۔ لوگوں نے آنسوﺅں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس سے پہلے ویٹی کن میں کارڈ بنیلا سے الوداعی خطاب میں بینی ڈکٹ نے کہا کہ وہ نئے پوپ کی اطاعت اور مکمل تعاون کریں گے۔ بینی کٹ 700سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔ انہوں نے 2005ءمیں عہدہ سنبھالا۔ روم کے قریب کیسل گیندو سفوبہ پہنچنے پر سابق پوپ کا لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ ترجمان ویٹی کن نے بینی ڈکٹ کے مستعفی ہونے کا سرکاری اعلان کرتے کہا کہ بینی ڈکٹ اب پوپ نہیں رہے۔
پوپ