• news

توانا پاکستان سکینڈل‘ نیب نے ملزم سے 18 کروڑ سے زائد رقم برآمد کر لی


اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نیب نے توانا پاکستان سکینڈل میں ملوث ملزم تنویر حسین سے 18 کروڑ 52 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔ نیب کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ شخص کو اس سال 31 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد احتساب عدالت سے اس کا ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ اس دوران ملزم نے بھی بارگین کے لئے درخواست دے دی۔ جس کے تحت ملزم نے خورد برد کئے گئے 18 کروڑ باون لاکھ روپیہ واپس کر دیا۔ نیب راولپنڈی نے توانا پاکستان کے سکینڈل کے سلسلے میں میسرز میرا پاکستان اور میسرز بازکری ایشن کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔
 توانا پاکستان

ای پیپر-دی نیشن