• news

3 ماہ میں پی آئی اے کی 80 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار، فرینکفرٹ ایئرپورٹ انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی


کراچی(این این آئی) فرینکفرٹ ائیرپورٹ انتظامیہ نے پابندی وقت کے لحاظ سے پی آئی اے کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق فرینکفرٹ ائیرپورٹ سلاٹ پرفارمنس مانیٹرنگ کمیٹی نے رواں موسم سرما میں پی آئی اے کی پروازوں کو پابندئی وقت کے لحاظ سے انتہائی غیرتسلی بخش قرار دیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق نومبر 2012 سے جنوری 2013 کے درمیان، تین ماہ میں پی آئی اے نے فرینکفرٹ کیلئے 25پروازیں بھیجیں۔ جس میں سے 80 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران80 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ فرینکفرٹ ائیرپورٹ کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کی پروازوں کی بطور خاص نگرانی کریں گے۔ فرینکفرٹ ایس پی ایم سی نے پی آئی اے انتظامیہ سے تحریری وضاحت طلب کی ہے۔
پی آئی اے

ای پیپر-دی نیشن