سانحہ لال مسجد کے تحقیقاتی کمشن نے مدت میں دو ہفتوں کی توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے مدت میں دو ہفتوں کی توسیع کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس مقصد کےلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ کمشن نے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت متعدد اہم شخصیات کو نوٹس جاری کئے ہوئے ہیں اور کمشن کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوسکی اسلئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کمشن کی مدت میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے تا کہ کارروائی مکمل کی جاسکے۔
سانحہ لال مسجد