سابق وزیراعلیٰ عارف نکئی کی 14 ویں برسی آج منائی جائے گی، چودھری شجاعت‘ پرویزالٰہی کی شرکت متوقع
پتوکی (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عارف نکئی (مرحوم) کی چودہویں برسی آج انکے آبائی گاﺅں واں آدھن پتوکی میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جس میں ملک بھر سے اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات ، مذہبی راہنماﺅں ، وکلاءاور صحافیوں کے علاوہ ق لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی کی شرکت متوقع ہے ۔ تحصیل پتوکی و تحصیل چونیاں سے ق لیگ کے ورکرز شرکت کرینگے۔ برسی سے سابق وفاقی وزیر آصف نکئی، وفاقی وزیر سردار طالب حسن نکئی خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر عارف نکئی (مرحوم) کے جانشیں اور صاحبزادے سردار محمد آصف نکئی سیاسی حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔
برسی/عارف نکئی